عالم کفر ملک کے نظام تعلیم کو سیکولربنانے کی کوشش کر رہا ہے،عبدالرحمن عزیز

عالم کفر ملک کے نظام تعلیم کو سیکولربنانے کی کوشش کر رہا ہے،عبدالرحمن عزیز


لاہور ( خبرنگار)عالم کفر ہمارے ملک کے نظام تعلیم کو سیکولر اور مغرب زدہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کا آغاز صوبہ خیبر پختو نخواہ میں تعلیمی نصا ب سے قرآنی آیات اور دینی مواد نکال کر کیا جا رہا ہے مغرب اور سیکولر طبقے کی اس یلغار کو روکنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر ان لادین عناصر کا مقابلہ کرنا ہوگا ان خیالا ت کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنماء عبدالرحمن عزیز نے جمعیت علماء اسلام کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آج کل پاکستان کی ابتر صورتحال کا واحد حل قرآن عظیم کا نفاظ ہے جب تک قرآنی نظام لاگو نہ ہو گا تب تک ملک وقوم بد امنی سمیت ہرطرف مسائل ومشکلات کا شکار رہیں گے ۔ دنیا میں آج کل مسلمان جس مصائب ومشکلات کا شکار ہیں اس کا سبب امت مسلمہ میں مسلمانوں کی قرآن وسنت سے رو گردانی ہے ، اگر آج بھی ہر مومن نے قرآن وسنت پر پوری طرح عمل کیا تو ان کے ابتر حالات بدل سکتے ہیں کیونکہ قرآن وسنت پر عمل کر نے اور اس کے مطابق زندگی بسر کر نے سے مسلمان خوشحال زندگی گزار سکتا ہے قرآن ہی امن ،خوشحالی ، ترقی اور انقلاب ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک نظریئے کے تحت معرض وجود میں آیا تھا مگر بد قسمتی سے آج تک یہاں ایک سازش کے تحت قر آنی نظام نافذ نہ ہو سکا اس لئے حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ ملک میں قر آن و سنت کے نظام کو لاگو کریں تا کہ ملک امن و خوشحالی کو گہوارہ بن سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1