پاکستانی عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا،اکمل خان باری

پاکستانی عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا،اکمل خان باری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام نے دھرنوںکی سیاست کو مسترد کردیا ہے ،مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی،عمران خان روز نیا جھوٹ بول کر اپنا سیاسی کیریئر ختم کر رہے ہیں،دھرنوں کی وجہ سے غیر ملکی وفد پاکستان نہیں آرہے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اس کے ذمہ دار عمران خان اور طاہر القادری ہیں،پاکستان کی غیور عوام ان جھوٹے سیاستدانوں کو مسترد کرچکی ہے ،عمران خان نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں دونوں پارٹیاں عید سے پہلے دھرنے ختم کر کے واپس گھر کو جائیں اور ملکی نظام کو مزید مفلوج بنانے کی کوشش نہ کریں۔