جنرل ہسپتال میں عید اور ٹرو کے روز مریضوں کوخصوصی کھانا فراہم کیا جائے گا، انجم حبیب

جنرل ہسپتال میں عید اور ٹرو کے روز مریضوں کوخصوصی کھانا فراہم کیا جائے گا، ...

لاہور ( جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال میں اس سال بھی عید اور ٹرو کے روز داخل مریضوں کو ناشتہ اور خصوصی کھانا فراہم کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد عید کے روز گھر جیسا ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ مریضوں کو عید کی خوشیوں سے محرومی کا احساس نہ ہو۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ6 تا 8اکتوبر تک آو¿ٹ ڈور بند رہے گا۔ ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 24 گھنٹے ملازم ڈیوٹی پر موجود رہیں گے جبکہ ڈینگی مریضوں کے علاج کے لیے کاو¿نٹر پر عملہ الرٹ رہے گا۔ انہوں نے اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس صاحبان کو اس بات کا پابند کیا ہے کہ وہ دوسری شفٹ آنے سے پہلے چارج چھوڑ کر نہ جائیں۔ انہوں نے تینوں شفٹوں کے سینٹری انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ ایام رخصت میں ہسپتال کے اندر صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف کو چھٹیوں کے دوران حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عید کی چھٹیوں کے دوران ملازمین کی حاضری کو خود مانیٹر کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...