عوام نے جلسوں میں شرکت کر کے عمران پر اعتماد اظہار کیا،یاسر گیلانی

عوام نے جلسوں میں شرکت کر کے عمران پر اعتماد اظہار کیا،یاسر گیلانی

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام نے تحریک انصاف کے جلسوں میں بھرپور شرکت کر کے عمران خان پر اعتماد اظہار کر دیا ہے لاکھوں کی تعداد میں عوام جلسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن جتنی مرضی کوششیں کر لے عوام کے سمندر کو نہیں روک سکتی، نوازشریف کو استعفیٰ دینا ہی ہوگا، کیونکہ پاکستانی عوام جاگ اٹھی ہے کراچی اور لاہور کے تاریخی جلسوں کے بعد یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ (ن) لیگ کے ساتھ لوگ نہیں ہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ ہیں، تحریک انصاف کسی چور دروازے سے اقتدار میں نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آنے پرمکمل یقین رکھتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے آپس میں باریاں لگا رکھی ہیں اورکرپشن کے بے تاج بادشاہ ایک دوسرے کو سہارا دے رہے ہیں اور اب پاکستانی عوام کو مزید گمراہ نہیں کرسکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...