”حفصہ نظیر“ نے آٹھویں نیشنل لیول ٹویوٹا ڈریم کار آرٹ کو نٹیسٹ میں دوسری پوزیشن

”حفصہ نظیر“ نے آٹھویں نیشنل لیول ٹویوٹا ڈریم کار آرٹ کو نٹیسٹ میں دوسری ...

لاہور(پ ر) دی ایجوکیٹرز جناح کیمپس ، علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور کی طالبہ ”حفصہ نظیر“ نے آٹھویں نیشنل لیول ٹویوٹا ڈریم کار آرٹ کونٹیسٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس آٹھ سالہ آرٹسٹ نے اپنی ”ڈریم کار“ کی عکاسی پینٹنگ کے ذریعے کی۔ یہ پینٹنگ بین الاقوامی سطح کے مقابلے میں شمولیت کے لئے منتخب کی گئی جو کہ جاپان میں منعقد کیا جاتا ہے۔ دی ایجوکیٹرز کو اپنے ہونہار طالبعلموں کے ٹیلنٹ پہ فخر ہے۔ ادارے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جناب علی رضا نے دی ایجوکیٹرز کے ہیڈ آفس میں ہونے وال تقریب میں اس ہونہار آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے سرٹیفکیٹ اور پروفیشنل پینٹ باکس سے نوازا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...