دھرنے دینے والوں سے پوچھاجائے کہ وہ ملک دشمنی کیوں کررہے ہیں،چودھری اللہ رکھا

دھرنے دینے والوں سے پوچھاجائے کہ وہ ملک دشمنی کیوں کررہے ہیں،چودھری اللہ ...


لاہور( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ دھرنے دینے والوں سے پوچھاجائے کہ وہ ملک دشمنی کیوں کررہے ہیں ۔پاکستان کے مفادات پر ضر ب کیوں لگارہے ہیں۔ کیا کسی نے کنٹینرز والوں سے یہ سوال کیاکہ آپ سیلاب زدہ علاقوں میں کیوں نہیں جاتے ۔دھرنوں کے باعث اربوں ڈالر کے چین کے تعاون سے پاکستان میں لگنے والے بجلی سمیت دیگر منصوبے کھٹائی میں پڑے ہیں،اس سے بڑی ملک دشمنی کیا ہوسکتی ہے ۔دھرنے والوں نے اس ملک و قوم کے ساتھ جوسلوک کیا ہے کوئی دشمن میں ایسا نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بہت افسوس ہوا ہے۔ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ حکومت متاثرین سیلاب کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کرنے والے دین اور دنیا دونوں کما رہے ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں۔مسلم لیگ ن عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے جبکہ عمران خان اور طاہر القادری سیاست چمکا رہے ہیں ۔ان دونوں کو ملکی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے انہیں احساس نہیں کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے ۔انہیں صرف اپنے مفادات کی فکر ہے۔سیلاب متاثرین ان کی راہ دیکھتے دیکھتے تھک گئے ہیں وہ ان دونوں سے مایوس ہوگئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...