لاہور اور کراچی کی طرح میانوالی کے جلسے نے بھی حکمرانوں کی آنکھیں کھول دی،سعدیہ سہیل

لاہور اور کراچی کی طرح میانوالی کے جلسے نے بھی حکمرانوں کی آنکھیں کھول ...

ؑلاہور ( جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی کی طرح میانوالی کے جلسے نے بھی حکمرانوں کی آنکھیں کھول دی ہیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران اقتدارسے جانے کی تیاری کریں انسانوںکا سمندر دھاندلی زدہ حکومت کوبہا لے جائے گا۔شریف براداران اب اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے مستعفی ہو جائیں۔ لاکھوں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنا حق چھین لینا اچھی طرح سے جانتے ہیں

۔ حکومت راستوں کو بند کر کے عوام کے سمندر کو نہیں روک سکتے انہوں نے کہا کہ عوام کو اربوں کا چونا لگانے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔ تحریک انصاف عوام کو حقیقی جمہوریت دے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...