بھارتی حکمران حقائق سے نظریں چرانے کی بجائے مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کریں:طارق غوری

بھارتی حکمران حقائق سے نظریں چرانے کی بجائے مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کریں:طارق ...

لاہور(پ ر ) بھارتی حکمران حقائق سے نظریں چرانے کی بجائے مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کریں جو کہ صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ہی ممکن ہے،مسئلہ کشمیر ہٹ دھرمی سے نہیں بلکہ حقیقت پسندی سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ےوتھ فورم فار کشمےر لاہورکے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چےف آرگنائزر پنجاب طارق احسان غوری نے مزید کہا کہ اب جبکہ یورپی یونین برطانوی پارلیمنٹ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فورم سے مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے مضبوط آواز بلند ہوئی ہے۔

،تو بھارت جنوبی ایشیا کے پائیدار امن کےلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ اجلاس مےں ےوتھ فورم فار کشمےر لاہور کے عہدےداران اور کنوئےنرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس مےں محمد شفےق قمر ، متےن مظہر ، فاخرہ خان ، اساور ندےم، شہباز خان درانی ، علامہ حسےن احمد اعوان ، شےخ ظفر احمد ، ندیم کشمیری،محمو د احمد بٹ، حافظ طےب مدثر ،انعام بٹ، شےخ عرفان احمد ، اُجالا شفےق ، وسےم نذر غوری سمیت متعدد رہنماﺅں نے شرکت کی، مسئلہ کشمیر بھارت کا کوئی اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے جس کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی حل کیا جا سکتا ہے۔یوتھ فورم فار کشمیر مسئلہ کشمیر کو تینوں فریقوں کے درمیان بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل سے حل کرنے کی ہمیشہ متمنی رہی ہے۔ اجلاس میں تمام اراکین نے متفقہ طور پر کہا کہ بھارت کبھی بھی مسئلہ کشمیر کے حل میں پاکستانی رہنماﺅں سے بات چیت کرنے میں مخلص نہیں رہا ہے بلکہ یہ کبھی کبھار محض بین الاقوامی دباﺅیا انہیں گمراہ کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ بات چیت کا ڈھونگ کرتا ہے اوربعد میںاس عمل کو سبوتاژکردیتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4