گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ تاجبورہ سکیم‘ کے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ تاجبورہ سکیم‘ لاہور کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ خواجہ رفیق شہید کالج برائے طلبہ‘ والٹن روڈ‘ لاہور‘ تھری سٹار کالج برائے طالبات‘ والٹن روڈ‘ لاہور‘ دی گرائمر ہائی سکول‘ جی ٹی روڈ‘ داروغہ والا‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شیر شاہ کالونی‘ رائے ونڈ روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ پرائمری سکول‘ شیر شاہ کالونی‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ چوبرجی‘ لاہور اور گورنمنٹ پرائمری سکول‘ چاہ پچھواڑہ ‘ مزنگ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد1035تھی ۔
