مینجمینٹ اینڈٹیکنالوجی یو نیور سٹی میں موجود ججز کی تربیت کیلئے پہلی بین الاقوامی کانفرنس

مینجمینٹ اینڈٹیکنالوجی یو نیور سٹی میں موجود ججز کی تربیت کیلئے پہلی بین ...


لاہور ( پ ر) یو نیور سٹی آف مینجمینٹ اینڈٹیکنالوجی میں تقریری مقابلوں میں موجود ججز کی تربیت کیلیے پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گی یو ایم ٹی کے سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس کی ڈین ڈاکٹر رخسانہ کلیم اور پنجاب لا کالج کے سےأر پرو فیسر ہارون رشید پیر زادہ نے شرکت کی اور اپنے خیا لات کااظہار کیا یو ایم ٹی کے ادارے او پی اے کے تحت پاکستان میں اس مو ضوع پر ہو نے والی یہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس ہے جس میں نیپال سے آنے والے ایک وفد نے خصوصی شرکت جبکہ امریکہ،برطانیہ،مراکش اور ملائیشیا سے مربی حضرات نے آن لائن شرکت بھی کی

علاوہ ازیں ملک بھرسے مختلف قو می اداروں کے سربراہان جن میں بلوچستان تقریری سوسائٹی ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (لاہور)پنجاب لا کالج الائیڈ سکول اور سٹی سکول لاہور نے کانفرنس میں بھر پور طریقے سے شرکت کی آخر میں کانفرس کے شرکاء اور تربیت دینے والوں میں سرٹیفیکیٹ اور سوینیئرتقسیم کیے گئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...