ایوان کارکنان میں عوامی جمہوریہ چین کی 65ویں سالگرہ کی تقریب

ایوان کارکنان میں عوامی جمہوریہ چین کی 65ویں سالگرہ کی تقریب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 65ویں سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔اس تقریب میں تحریک پاکستان کے نامور کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ،پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد ،بیگم مجیدہ وائیں، بیگم بشریٰ رحمن،چوہدری نعیم حسین چٹھہ، مولانا محمد شفیع جوش،خواجہ فرخ سعید، ڈاکٹر پروین خان،غزالہ شاہین،بیگم حامد رانا، عزیز ظفر آزاد،نواب برکات محمود ،سید اسداللہ خان، نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشیدسمیت دیگر معززین موجود تھے۔

اس موقع پر محمد رفیق تارڑ نے عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور عوام کو65ویں قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین دوستی کی ایک لمبی تاریخ ہے، یہ دوستی باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے ہمیں اس دوستی پر فخر ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4