عقیدہ ختم نبوت کی برکت سے آج ہر طرف اسلام پھیل رہا ہے ، مولانا مرتضیٰ ہاشمی

عقیدہ ختم نبوت کی برکت سے آج ہر طرف اسلام پھیل رہا ہے ، مولانا مرتضیٰ ہاشمی

لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک صراطِ مستقیم علماءبورڈ کے صدرمولانا مرتضیٰ علی ہاشمی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کی برکت سے آج ہر طرف اسلام پھیل رہا ہے یہ عقیدہ پورے اسلام کے لئے قلعہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔عقیدہ ختم نبوت نظریہ پاکستان کا محافظ ور تحفظ پاکستان کا ضامن ہے ۔آج آئین پاکستان اور نظریہ پاکستان کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں ۔ان سازشوں کا مقابلہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہی کیا جاسکتا ہے ۔ا

ن خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد رضائے مصطفےٰ گڑھی شاہو پاور ہاﺅس میںختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اکابرین اہلسنت نے عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں حضرت امام احمد رضا بریلوی،حضرت پیر سید مہر علی شاہ اور مولانا الشاہ احمد نورانی کی خدمات صدیوں یاد رکھی جائیں گی ۔

 ہمارایہ مطالبہ ہے کہ قادیانیوںکو کلیدی اسامیوں سے فوراً برطرف کیاجائے اور ان کی اسلام دشمن کا روائیوں کا مکمل محاسبہ کی جائے اورتحفّظ ناموس رسالت کیلئے ایک مستقل وزارت قائم کی جائے جو توہین رسالت کے واقعات پر ایمانی تقاضے پورے کرے اور آدابِ رسالت کو فروغ دینے کیلئے دِن رات محنت کرے۔اس موقع پر مولانا قاری نیاز احمد سعیدی، مولانا قاری ظفر اقبال سیالوی، سید منصور علی شاہ ،محمد سمیع جلالی،ملک محمد ندیم جلالی ، سید حسین علی شاہ ، سید حسنین جلالی، محمد علی ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...