”کے ایف سی“ پاکستان کے اہم اقدام ”مٹاﺅ بھوک“ کی پریس کانفرنس

”کے ایف سی“ پاکستان کے اہم اقدام ”مٹاﺅ بھوک“ کی پریس کانفرنس

لاہور(پ ر) کے ایف سی پاکستان کے اہم اقدام ”مٹاﺅ بھوک“ کی پریس کانفرنس جو کہ گزشتہ روز SOSچلڈرن ویلج کمیونٹی ہال، لاہور میں منعقد کی گئی تھی۔ اس پریس کانفرنس میں تمام کے ایف سی آﺅٹ لیٹس سے امداد کے ذریعے تقریباً 60لاکھ روپے کی امداد کا چیک انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔ مٹاﺅ بھوک ایک ایسی سوچ ہے جو صرف کھانے کی بھوک نہیں بلکہ ان لوگوں کو ایک بہتر زندگی دینے کی کوشش کرتا ہے جو روز مرہ کی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں۔کے ایف سی ، ایس او ایس چلڈرن ویلج پاکستان ، سیز نز فوڈز(چکن سپلائر) اور Pepsi Colaکے تعاون سے 2ماہ کی اس مہم کا آغاز کیا گیا جس کو لوگوں نے بے حد سراہا۔ اس مہم میں KFCکے ذریعے خریدی جانے والی ہر SOSبکٹ پر 50روپے SOSچلڈرن ویلج کو مختص کئے جاتے ہیں۔

 جن کے ذریعے ضرورت مند افراد اور بچوں کی مدد کی جاتی ہے۔ تقریب کا اختتام SOSچلڈرن ویلج کی جانب قومی ترانے پر کیا گیا۔KFCکی جانب سے چیک نائیجل بیلٹن(سی ای او، کے ایف سی پاکستان) نے سریا انور (صدر، SOSویلج پاکستان) کے حوالے سے کیا۔ اس کے علاوہ ان کے ساتھ عرفان مصطفی (چیئرمین، کے ایف سی پاکستان) اور جناب عمران اعجاز (ڈائریکٹر، سیزنز فوڈز) بھی موجود تھے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...