متاثرین سیلاب کو پہنچنے والے نقصان کی پہلی قسط کے طور پر مالی امداد کی تقسیم کا آغاز

متاثرین سیلاب کو پہنچنے والے نقصان کی پہلی قسط کے طور پر مالی امداد کی تقسیم ...


ؑ ؁لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کو پہنچنے والے نقصان کی پہلی قسط کے طور پر 25 ہزار روپے کی مالی امداد کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے اور تمام حق داروں کو املاک اور فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر دوسری قسط کی ادائیگی 20 اکتوبر سے شروع کی جائے گی پنجاب حکومت نے وعدے کے مطابق عید الاضحی سے قبل امدادی رقوم کی تقسیم کا کام شروع کردیا ہے اورہماری پوری کوشش ہے کہ پہلی قسط کی تقسیم کا کام عید الاضحی سے قبل مکمل کیا جائے مسلم لیگ (ن ) وعدے نبھانے والی جماعت ہے انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب1973ء کے بعد سب سے بڑا سیلاب تھاجس نے بہت تباہی مچائی ہے شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مسلسل دورے کیے ا جبکہ رات کو اجلاس کر کے صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے کام کرتے رہے اوراب بھی ادائیگی کے عمل کی وہ خود نگرانی کررہے ہیں تاکہ کوئی حقدار اپنے حق سے محروم نہ رہے اگر کوئی حقداراپنے حق سے محروم رہ گیا تو دنیا اورآخرت میں ذمہ داری ہم سب پر ہوگیانہوں نے کہا کہ اکتوبر کے آخرتک دوسری قسط کی ادائیگی بھی مکمل کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4