پیپلزپارٹی پاکستان کو آئینی اور سیاسی طریقے سے محفوظ دیکھنا چاہتی ہے ،قاضی احمد سعید

پیپلزپارٹی پاکستان کو آئینی اور سیاسی طریقے سے محفوظ دیکھنا چاہتی ہے ،قاضی ...


لاہور( نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے اقتدار کے دور میں ملک کو مضبوط و محفوظ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی آصف علی زرداری نے آمریت کا راستہ روکنے کے لئے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا ہے اسی لئے آج پارلیمنٹ ڈٹ کر آمریت کو روکے ہوئے ہے پیپلزپارٹی نے آصف علی زرداری کے پانچ سالہ دور حکومت میں صوبوں کو خود مختاری دیکر شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن پورا کیا تیس سال سے جو کام نہیں ہو رہا تھا پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں کوشش کی کہ صوبے مکمل آزادی کے ساتھ اپنے اختیارات استعمال کریں اسی لئے وفاق نے اپنے زیادہ سے زیادہ اختیارات صوبوں کو منتقل کئے اسی لئے آج صوبے وفاق کی طرف سے دیئے گئے اختیارات کی وجہ سے کھلے طریقے سے اپنے مسائل حل کر رہے ہیں پیپلزپارٹی پاکستان کو آئینی اور سیاسی طریقے سے محفوظ دیکھنا چاہتی ہے پیپلزپارٹی کے جیالے آصف علی زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں جس طرح آصف علی زرداری جیالوں سے پیار محبت کرتے ہیں اسی طرح جیالے بھی آصف علی زرداری کی ہدایت پر پارلیمنٹ کی حفاظت کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔

آصف علی زرداری نے اپنے تمام صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو واپس کئے آج کے بحران میں پیپلزپارٹی نوازشریف کو محفوظ نہیں کررہی بلکہ آئین اور پارلیمنٹ کو محفوظ دیکھنا چاہتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4