لائنوں اور گرڈوں میںحفاظتی آلات کی عدم فراہمی سے حادثات معمول بن گئے ،خورشیداحمد

لائنوں اور گرڈوں میںحفاظتی آلات کی عدم فراہمی سے حادثات معمول بن گئے ...

لاہور ( خبرنگار) محکمہ بجلی میں ہر سال 200 سے زیادہ کارکنوں کے بجلی کا کام کرتے ہوئے لائنوں اور گرڈوں میں جانکاہ المناک حادثات واقع ہورہے ہیں اور اس سے کہیں زیادہ غیر جانکاہ حادثات کارکنوں کو درپیش ہوتے ہیں جس کی وجہ معیاری حفاظتی آلات کی عدم فراہمی ، حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد نہ ہونا ، فیلڈ سٹاف کو مناسب پیشہ وارانہ تعلیم وتربیت کی سہولتوں کی عدم دستیابی اور محکمہ بجلی میں فنی ملازمین کی کام میں دن بدن اضافہ کے باوجود فنی ملازمین کی عرصہ دراز سے عائد کردہ پابندی ہے محکمہ بجلی کی انتظامیہ کام پر متوفی کارکنوں کے لواحقین کو یونین سے باہمی معاہدہ کے مطابق ا±ن کی مالی مدد کی ادائیگی یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہارخورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین ہذا نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام محکمہ بجلی کے کارکنوں کو کام پر محفوظ وصحت مند حالات کار مہیا کرانے کےلئے بختیار لیبرہال لاہور میں " سیفٹی ڈے" کی خصوصی تقریب میں کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...