سروس سٹرکچر کے فارمولہ پر عملدرآمد کے حکم پر الائیڈ ہیلتھ سٹاف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سروس سٹرکچر کے فارمولہ پر عملدرآمد کے حکم پر الائیڈ ہیلتھ سٹاف میں خوشی کی ...

لاہور( خبرنگار) ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز نے پنجاب بھر کے الائیڈ ہیلتھ سٹاف کے سروس سٹرکچر کے 4درجاتی فارمولہ پر فوری عمل درآمدکا حکم نامہ جاری کر دیاجس میں انہوں نے پنجاب بھر کے تمام میڈیکل کالجز کے پرنسپلز، تمام ہسپتالوں کے ایم ایس سمیت تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر الائیڈ ہیلتھ سٹاف کی اپ گریڈیشن اور 4درجاتی فارمولہ پر عمل درآمد کیا جائے جس سے پنجاب بھر کے 50ہزار سے زائد الائیڈ ہیلتھ سٹاف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس کے بارے ایپکا پنجاب کے صدر حاجی محمد ارشاد، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری لالہ محمد اسلم ،ایپکا الائیڈ ہیلتھ سٹاف یونٹ کے صدر محمد سلیمان خان اور جنرل سیکرٹری محمد شعیب نے خصوصی طور پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز کا شکریہ ادا کیااور تمام ملازمین کو مبارکباد بھی دی لالہ محمد اسلم نے اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز کے بارے میں کہا کہ محکمہ صحت کے تمام ملازمین ڈاکٹر زاہد پرویز کی ملازمین دوستی کے اس ثبوت پر ان کے شکر گزار ہیں۔واضح رہے کہ 4نومبر2011کوحکومت پنجاب نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے سروس سٹرکچر جاری کیا تھا جس پر تاحال 100فیصد عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا جس کے باعث ملازمین میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا تھا

مزید : میٹروپولیٹن 4