بینک نادہندگان کے خلاف واجبات کی وصولی کے دعوے دائر
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ میں بینک الفلاح نے 5کریڈٹ کارڈنادہندگان کے خلاف واجبات کی وصولی کے دعوے دائر کردیئے۔عدالت میں بینک الفلاح نے سعیداحمدکے خلاف 2لاکھ 6 ہزارکریڈٹ کارڈواجبات کی وصولی کے لئے ، ادریس کے خلاف 2لاکھ روپے ، مقصود احمد کے خلاف 90ہزار،عاصم کے خلاف 84 ہزارجبکہ لیاقت کے خلاف 87ہزارکریڈٹ کارڈ واجبات کی وصولی کے لئے دعوی جات دائر کئے ہیں ۔