لباس محل فیشن کے مالک کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر

لباس محل فیشن کے مالک کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے 2ہزار کے عوض خراب شلوار قمیض دینے کے بعد واپس نہ کرنے پر لباس محل فیشن کے مالک کے خلاف1لاکھ روپے سے زائد ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ہے ۔صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے 20اکتوبر کو مذکورہ دکان مالک سے جواب طلب کرلیا ہے عدالت میں راج گڑھ کے رہائشی محمد اظہربھٹی نے لباس محل فیشن انارکلی کے منیجر کے خلاف 1لاکھ 10ہزارروپے ہرجانے دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ سائل نے ایک شلوار قمیض 2ہزار روپے میں خریدی جس کا دھلائی کے بعد رنگ تبدیل ہوگیاجس پراس نے مذکورہ دکان مالک سے رابطہ کیا لین اس نے اس کی تبدیل سے انکار کردیا جسے سائل کو ذہنی اور مالی پریشانی کا سامنہ کرنا پڑا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ بالا ہرجانے کی رقم دلوانے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...