صحافی کالونی میں مافیا نے صحافی کے پلاٹ کی بنیادیں گرا دیں

صحافی کالونی میں مافیا نے صحافی کے پلاٹ کی بنیادیں گرا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) صحافی کالونی کے بی بلاک میں صحافی محسن اکرم کے پلاٹ کی بنیادیں قبضہ گروپ نے گرا دی ہیں لاہور پریس کلب کے کونسل ممبران خالد کشمیری، میاں سیف الرحمان، منصور بخاری، قیصر چوہان، تنویر احمد، طارق خورشید، بابر شاہ، رانا محمد عمران، عبدالقادر مدنی، شمس الحق قذافی اور محمد شہزاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ صحافی کالونی کے بی بلاک میں قبضہ گروپ کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیں اور بی بلاک کے الاٹی ممبران کے کلیئر پلاٹ ان کے حوالے کر کے جلد ترقیاتی کام شروع کروائے جائیں۔