راجپوتوں کی عید ملن پارٹی

راجپوتوں کی عید ملن پارٹی


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)راجپوت برادری کی عید ملن پارٹی کا اجلاس ظفر راجپوت کی زیر صدارت منعقد ہوا ، راجپوت ایسوسی ایشن پنجاب(جنرل سیکرٹری) رانا عبد الوہاب نے پروگرام کا آغاز کیا،مقررین نے راجپوتوں کو متحد کرنے پر زور دیا،ظفر راجپوت نے اگست کی مناسبت سے پاکستان بنتے وقت راجپوتوں کی قربانی کا ذکر کیا انہوں نے کہا کہ جب پاکستان بنا تب سب سے زیادہ (جانی و مالی) نقصان راجپوتوں کا ہوا تھا ،اس وقت سکھ راجپوتوں کی بہت سی لڑکیوں کو اٹھا کرلے گئے تھے جو اس وقت سکھوں کی دادیاں ،نانیاں ہیں،اور آخر میں دُعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...