ٹیٹرا پیک ڈیری انڈیکس عالمی سطح پر ڈیری مصنوعات کی مانگ فراہمی سے تجاوز کر جائیگی
لاہو )پ ر)، 2 اکتوبر، 2014۔ فوڈ پروسیسنگ اور پیکجنگ کی سہولتیں فراہم کرنے والی عالمی کمپنی ٹیٹرا پیک نے 7 ویں ڈیری انڈیکس رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں بڑھتی ہوئی عالمی طلب کو درپیش چینلجز اور مواقع پر روشنی ڈالی گئی ہے جو اگلی دہائی میں موجودہ فراہمی سے زیادہ ہوجائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ پیداکاروں میں ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی ڈیری مارکیٹوں جیسے کہ پاکستان ، دونوں کو ضرورت ہے کہ وہ احتیاط سے اس توازن کے عمل کی نشاندہی کریں جو پائیدار کامیاب کاروبار کو یقینی بنانے کیلئے درکار ہے۔ ٹیٹرا پیک کے حالیہ ڈیری انڈیکس نے انکشاف کیا ہے کہ اگلی دہائی میں بڑھتی آبادی، زیادہ خوشحالی اور افریقہ، لاطینی امریکہ اور ایشیاء بشمول پاکستان کے شہری علاقوں میں اضافے کے باعث دودھ کی عالمی طلب میں 36 فیصد تک اضافہ ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اگلی دہائی کے دوران دنیا بھر میں دودھ کی فراہمی اور طلب غیرمتوازن ہوجائے گی جس کے باعث دودھ کی ابھرتی مارکیٹوں میں طلب بڑھے گی اور اس طلب کو مقامی طور پر خام دودھ تیار کرنے والے پورا نہیں کرپائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ضرورت سے زائد دودھ پیدا کرنے والی ڈیری مارکیٹوں کو برآمدات کیلئے مسابقت اور مقامی ضرورت کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔