ریڈیو پاکستان کے شعبہ موسیقی کے پروگرام مینجر شہوار حیدر گھر میں گر کر زخمی

ریڈیو پاکستان کے شعبہ موسیقی کے پروگرام مینجر شہوار حیدر گھر میں گر کر زخمی
ریڈیو پاکستان کے شعبہ موسیقی کے پروگرام مینجر شہوار حیدر گھر میں گر کر زخمی

  

لاہور (ادبی رپورٹر) ریڈیو پاکستان لاہور کے شعبہ موسیقی سنٹرل پروڈکشن یونٹ کے پروگرام مینجر سید شہوار حیدر اپنے گھر میں لکڑی کی سیڑھی سے گر کر شدید زخمی ہو گئے ان کے دونوں پیروں میں فریکچر آیا ہے ۔ ان کے گھر میں تعمیراتی کام ہو رہا تھا ۔ کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے وہ سیڑھی پر چڑھے تو وہ ٹوٹ گی جس سے وہ نیچے گر گئے ۔ سید شہوار حیدر ریڈیو پاکستان فیصل آباد اور ریڈیو پاکستان سیالکوٹ کے اسٹیشن ڈائریکٹر بھی رہے ہیں ان سے 04237220608, 03004373490پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4