ایف بی آر نے اپنا ہی جاری کردہ آفس آرڈر تبدیل کر دیا

ایف بی آر نے اپنا ہی جاری کردہ آفس آرڈر تبدیل کر دیا

لاہور) انویسٹی گیشن سیل)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنا ہی جاری کردہ آفس آرڈر تبدیل کر دیا ممبر ایچ آر ایم اور ممبر ٹریننگ کی سیٹ کو گریڈ22سے کم کر کے21کر دیا۔ایف بی آر نے 20دسمبر 2013کو آرڈر جاری کیا تھا کہ ممبر انکوائری اور ممبر ایچ آر ایم کی سیٹ پر گریڈ 22کا افسر تعینات کیا جائے گا تاکہ محکمانہ امور سنئیر افسر کے ذریعے احسن طریقے سے سرانجام دیئے جائیں جبکہ گزشتہ روز چئیرمین ایف بی آر نے پہلے والا آرڈر تبدیل کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ ممبر انکوئری اور ممبر ایچ آر ایم کی سیٹ پر گریڈ 21کا افسر بھی کام کر سکتا ہے گریڈ22کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ نئے جاری کئے جانیوالے آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تاحکم ثانی موجودہ حکم برقرار رہے گا۔

ایف بی آر

مزید : صفحہ آخر


loading...