فرحت اللّٰہ بابر کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں،رسمِ قُل جمعہ کے فوری بعد ہوگی
اسلام آباد(پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان سینٹر فرحت اللہ بابر کی والدہ ماجدہ کا انتقال جمعرات کی صبح ہوا اور ان کی تدفین جمعرات ہی کی شام کو ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ہوئی۔ رسمِ قُل جمعہ کے روز سہ پہر ساڑھے تین بجے الکوثر مسجد سٹریٹ 61، F-7/4 میں ہوگی اور دعا شام پونے پانچ بجے ہوگی۔ مرحومہ ڈاکٹر ارشاد اللہ خان، ڈاکٹر سعید اللہ، نعمت اللہ عباد اور ظفراللہ خان کی والدہ بھی تھیں۔ انہوں نے پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں، نواسے نواسیاں، پوتے پوتیاں اور پڑپوتے پوتیاں اورپڑنواسے نواسیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔