ریلوے سکولوں میں اساتذہ کی بھرتی پی ایس سی کے ذریعے کرنیکا فیصلہ

ریلوے سکولوں میں اساتذہ کی بھرتی پی ایس سی کے ذریعے کرنیکا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)محکمہ ریلوے نے فیصلہ کیا ہے کہ ریلوے سکولز میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے آئندہ اساتذہ کی بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی تا کہ شفاف طریقے سے ریلوے سکولز میں اساتذہ کو بھرتی کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر سکولز فرحان عبادت کا کہنا ہے کہ ریلوے سکولز میں طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ پرنسپل اور اساتذہ کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ بچوں کے سکول آنے سے بیس منٹ پہلے اور چھٹی کے بعد اس وقت تک سکول میں ہی رکیں جب تک کے بچے سکول سے اپنے گھروں کو نہ چلے جائیں جبکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کی حفاطت کو یقینی بنایا جا سکے۔ا نھوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے سکولز میں بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کیئے جا رہے ہیں جبکہ ا ن اقدامات کی بدولت ریلوے سکولز کا میٹرک کا رزلٹ مثالی رہا جبکہ مستقبل میں اسے مزید بہتر کیا جائے گا۔

اساتذہ بھرتی

مزید : صفحہ آخر


loading...