دوران زچگی خاتون کے انتقال پر نومولود کو والد کے حوالے نہ کرنے کےخلاف ایم ایس لیڈی ولنگڈن کو نوٹس

دوران زچگی خاتون کے انتقال پر نومولود کو والد کے حوالے نہ کرنے کےخلاف ایم ایس ...

 لاہور ( نامہ نگار )لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں جنم لینے والے نومولود بچے کی والدہ کے ڈلیوری کے دوران انتقال ہونے پر ہسپتال انتظامیہ نے بچے پر قبضہ کر لیا۔نومولود کے والد نے بچے کی حوالگی کے لئے سیشن عدالت سے رجوع کر لیا۔ لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے دوران نومولود بچے کے والدآصف نے موقف اختیار کیا کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ڈلیوری کے دوران بچے کی پیدائش ہوئی مگر اسکی بیوی انتقال کر گئی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ نے بچے کو حوالے کرنے کی بجائے اسکے بچے پر قبضہ کر لیالہذا عدالت اسکا بچہ حوالے کرنے کے احکامات صادر کرئے۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قانونی طور پر ہسپتال نتظامیہ ایک دن بھی بچہ اپنے پاس رکھنے کا جواز نہیں رکھتے۔فاضل عدالت نے ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال اور ایڈیشنل ایم ایس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج تین اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔

نوٹس

مزید : صفحہ آخر


loading...