پولیس ریڈبک میں شامل انتہائی مطلوب 123 خطرناک دہشتگرد گرفتارکرنے میں ناکام

پولیس ریڈبک میں شامل انتہائی مطلوب 123 خطرناک دہشتگرد گرفتارکرنے میں ناکام

لاہور(شعیب بھٹی )حکومت کی جانب سے ریڈبک میں شامل کئے گئے انتہائی مطلوب 123 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتارکرنے میں پولیس کو ناکامی کا سامنا ہے ،حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد عید قربان کے موقع پر دہشت گردی کے وارداتیں کرسکتے ہیں ،جس کے بعد آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس حکام مذکورہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشاں ہیں لیکن پولیس ایک بھی مطلوب دہشت گرد کو تاحال پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل حکومت نے ریڈ ب±ک کا 17 واں ایڈیشن جاری کر دیا تھاجس میں انتہائی مطلوب 123 دہشت گردوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں اےک خاتو ن کا نام بھی سرفہرست تھا جبکہ مذکورہ ملزمان کے سروں کی قیمت 5,5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ریڈ بک کے مطابق پہلے نمبر پر انتہائی مطلوب شخص مطیع الرحمن عرف صمد سیال ہے دیگر ملزمان میں زبیر، اکرم، امجد، علی رضوان وغیرہ شامل ہیں جبکہ اےک خا تو ن طیبہ بھی ریڈ بک میں شامل کی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لئے حکومت نے انعامات کا اعلان بھی کررکھا ہے اور ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جانے کا بھی یقین دلایا ہے ۔حساس اداروں کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مذکورہ دہشت گرد عیدالاضحی کے موقع پر دہشت گردی کرسکتے ہیں لہذا ان کی گرفتاری کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔اس رپورٹ پر آئی جی پنجاب پولیس نے صوبہ بھر کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پی صاحبان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کی گرفتاریاں ممکن بنائیں۔

 ریڈبک

مزید : صفحہ آخر


loading...