سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظر عام پر لانے کی تمام درخواستوں کی فل بنچ آج سماعت کرے گا

سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظر عام پر لانے کی تمام درخواستوں کی فل بنچ آج ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پاکستان عوامی تحریک نے بھی سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں 14افراد جاں بحق اور سو سے زائر زخمی ہوئے جس پر لاہو رہائی کورٹ کے جوڈیشل ٹریبونل سے انکوائری کروائی گئی تاہم اب حکومت یہ رپورٹ منظر عام پر نہیں لا رہی۔ درخواست گزار کے مطابق آئین کے مطابق ہر شہری کو معلومات تک رسائی کا بنیادی حق حاصل ہے حکومت کی جانب سے رپورٹ منظر عام پر نہ لانا آئین کی خلاف ورزی ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق انکوائری میں وزیراعلی اور رانا ثنااللہ کو سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے لہذا ان شخصیات کو بچانے کے لیے رپورٹ کوخفیہ رکھا جا رہا ہے لہذا عدالت رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے احکامات جاری کرے۔ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے دائردیگر درخواستوں کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دے رکھا ہے جو آج3 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

سماعت،فل بنچ

مزید : صفحہ آخر


loading...