وزیراعظم کے اہلخانہ کیساتھ بیرونی دوروں کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض ختم

وزیراعظم کے اہلخانہ کیساتھ بیرونی دوروں کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے اہل خانہ کے ہمراہ وزیراعظم کے بیرون ملک سرکاری دوروں پر پابندی کے لیے درخواست قابل سماعت قراردے دی۔ لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی طرف دائر درخواست کی بطور اعتراض کیس سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک سرکاری دوروں پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں ان دوروں کو وزیراعظم حکومت کے لیے کم جبکہ اپنے ذاتی کاروبار کے لیے زیادہ استعمال کرتے ہیں ، قانو ن کے تحت وزیراعظم سرکاری دوروں کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کر سکتے جبکہ عوام کے ٹیکسوں پر اکٹھے ہونے والے قومی خزانے کو وزیر اعظم اور انکے اہل خانہ کے بیرون ملک دورں پر بھی استعمال نہیں کیا جاسکتا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس نے اس درخواست پر ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض لگایا ہے کہ یہ پالیسی معاملہ ہے جس میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔ انہوں نے استدعا کی کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرکے درخواست کو سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو مناسب بنچ کے روبرو سماعت کے لئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
بیرون دورے

مزید :

صفحہ آخر -