7سابق سول ججوں نے اپنی برطرفیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیں

7سابق سول ججوں نے اپنی برطرفیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیں

لاہور(نامہ نگار خصوصی )ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے نکالے گئے 7سابق سول ججوں نے اپنی برطرفیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیں۔ندیم اصغر ندیم سمیت سابق سول ججوں کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے چند ہفتے قبل ندیم اصغر ندیم، بشری فرید،محمد امجد، ظل ہما، قمر زمان تارڑ، مظفر مغل اور صائمہ آصف کو سول سرونٹ ایکٹ کی دفعہ 10کے تحت برطرف کیا، درخواست گزاروں کے مطابق ایکٹ کی دفعہ 10کے تحت کسی بھی سرکاری ملازم کو اس کا موقف سنے بغیر برطرف کیا جاسکتا ہے جو کہ آئین کے منافی ہے ۔آئین کے آرٹیکل 10(اے )کے مطابق ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے اور کسی بھی سرکاری ملازم کو بغیر سنے ملازمت سے برطرف نہیں کیا جا سکتا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سول سرونٹ ایکٹ کی دفعہ 10کو آئین سے متصاد م قرار دیا جائے اور سول سرونٹ ایکٹ کی دفعہ 10کے تحت برطرف کئے گئے سابق سول ججوں کو بحال کیا جائے۔

برطرفیاں،چیلنج

مزید : صفحہ آخر