اسفن یار بھنڈارہ کی رکنیت معطل کرنے کی متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسفن یار بھنڈارہ کی رکنیت معطل کرنے کی متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نواز لیگ کے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارہ کی رکنیت معطل کرنے کی متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پاکستان تحریک انقلاب کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ اسفن یاربھنڈارہ کے خلاف نیب میں ریفرنسز موجود ہیں مگر انہوں نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے پر اسفن یار بھنڈارہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔انہوں نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے تک اسفن یاربھنڈارا کی رکنیت معطل کی جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ایم این اے کی رکنیت معطلی کیلئے دائر متفرق درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔
فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -