گاڑیوں کی بکنگ کی مد میں کروڑوں کا فراڈ کرنیوالے ملزمان کے کیس کی سماعت13 اکتوبر تک ملتوی

گاڑیوں کی بکنگ کی مد میں کروڑوں کا فراڈ کرنیوالے ملزمان کے کیس کی سماعت13 ...

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کا بنک فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار محمد احمد اور محمد ناصر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کرکے16 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ عدالت نے عبدالرشید اور عبدالامین کے خلاف مالی بد عنوانی کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت17 اکتوبر تک ملتوی کردی جبکہ حمید غنی کے خلاف ریفرنس کی سماعت16 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے احتساب عدالت نے عمر حیات کے خلاف ریفرنس کی سماعت16 اکتوبر لوگوں سے گاڑیوں کی بکنگ کی مد میں کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کے الزام میں دائر کینال موٹرز کے ڈائریکٹر رانا قیصر نذیر وغیرہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت13 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔گاڑیوں کی خردو فروخت میں لوگوں سے کروڑوں کا فراڈ کرنے کے الزام میں ملوث سوزوکی موٹرز سیالکوٹ کی ڈائریکٹر صائمہ سلطان کے خلاف ریفرنس کی سماعت17 اکتوبر اور انگلش لیزنگ کمپنی کے دائریکٹر شیخ جاوید محمود کے خلاف ریفرنس میں وکلاءکی حتمی بحث جاری تھی کہ عدالت نے مزید سماعت10 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

عماعت ملتوی

مزید : صفحہ آخر


loading...