اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کی تعیناتی کیخلاف درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک موخر

اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کی تعیناتی کیخلاف درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان اولپکس ایسویسی ایشن کے صدر خواجہ عارف حسن کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک موخر کر دی ۔لاہورہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار خواجہ فاروق سعید کے وکیل منور اسلام نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان اولمپک ایسویسی کے انتخابات میں اکرم ساہی صدر منتخب ہوئے اور ایک سال تک ایسوسی ایشن کے معاملات دیکھتے رہے۔انہوں نے بتایا کہ کامن ویلتھ کھیلوں کا وقت آیا تو پاکستان سپورٹس بورڈ نے اکرم ساہی کے بطور صدر کا نوٹیفیکیشن واپس لیتے ہوئے خواجہ عارف حسن کو صدر تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جو کہ غیر آئینی اقدام ہے۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے وکیل عرفان اللہ خان نے عدالت کو بتایا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیر التوا ہے لہذا ہائیکورٹ کو ان درخواستوں پر سماعت نہیں کرنی چاہیے، جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک موخر کر دی ۔
 صدر کی تعیناتی

مزید :

صفحہ آخر -