لاہور ٹیلیفون ایکسچینج میں آتشزدگی کے با عث تا حال 50 ہزار سے زائد ٹیلی فونز خاموش

لاہور ٹیلیفون ایکسچینج میں آتشزدگی کے با عث تا حال 50 ہزار سے زائد ٹیلی فونز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                 لاہور (خبر نگار) ایجرٹن روڈ پر واقع ریجنل ٹیلی فون ایکسچےنج میں آتشزدگی کے باعث تاحال پچاس ہزار سے زائد ٹیلی فونز خاموش، یوموبائل فون کی سروس معطل، آن لائن، اے ٹی ایم اور انٹرنیت کی متاثر ہونے والی سروسز سے لاکھوں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی سنگین مسئلہ بن کر رہ گیا ہے جبکہ پاسپورٹ کے ریجنل آفس کا پنجاب بھر کے 30سے زائد پاسپورٹ کے دفاتر سے رابطہ بحال نہ ہونے پر تاحال ہزاروں شہریوں کے پاسپورٹ تاخیر کا شکار ہیں، اس میں پی ٹی سی ایل کی ٹیکنیکل ٹیم کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعہ کے دوران 8سے 10ارب روپے کا نقصان ہوا ہے اس میں ٹیلی فون ایکسچینج کی بحالی کے ساتھ ساتھ ٹیلی فونز لائنوں کی بحالی پر پہلی ترجیح ہے اور عید سے قبل مواصلاتی نظام بحال کر دیا جائے گا۔ اسٹاک ایکسچینج میں بھی اورمتعدد بینکوں و نجی اداروں میں بھی سسٹم متاثر ہونے سے نظام درہم برہم رہا ہے اس ی طرح کال سسٹم متاثر ہونے سے لاکھوں شہریوں کا اندرونی و بیرونی ممالک سے رابطہ پانچویں روز بھی منقطع رہا ہے اور شہری پی ٹی سی ایل کے ایمرجنسی رابطہ نمبروں پر اور مختلف ایکسچینجوں میںجا کر اپنے لائن لینڈ کنکشن کی بحالی کے لئے سراپا احتجاج بنے رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ ٹیلی فون ایکسچینج میں ہونے والی آتشزدگی میں ٹیلی فون کے انڈر گراﺅنڈ نیٹ ورک کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ٹیکنیکل ٹیم کے سربراہ جاوید اسلم کا کہنا ہی کہ ٹیلی فونکی ایکسچینج میں آتشزدگی کے باعث جہاں ٹیلی فون ایکسچینج کو آگ لگنے سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے وہاں ٹیلی فون کا انڈر گراﺅنڈ سسٹم کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے اس میں شہر کی دیگر ٹیلی فون ایکسچینجوں کا متاثرہ ٹیلی فون ایکسچینج سے انڈر گراﺅنڈ اور اوور ہیڈ ہونے والے لنک اپ کو نقصان پہنچنے سے اربوں روپے مالیت کا ٹیلی فونک سسٹم متاثر ہونے کے بارے اندازہ لگایا گیا ہے دوسری جانب وزیراعلیٰ ہاﺅس ،گورنر ہاﺅس، اینٹی کرپشن کے ہیڈ آفس، ریونیو بورڈ، جی پی او آفس، صوبائی محتسب آفس اور مختلف وزراءکے دفاتر سمیت سول سیکرٹریٹ اور عدالتوں، ریلوے ہیڈکوارٹر،ریلوے کے تمام ریجنل دفاتر ، آئی جی ریلوے کے دفتر میں بھی پی ٹی سی ایل کا ٹیلی فون سسٹم بحال نہ ہونے پر شدید دشواری کا سلسلہ رہا ہے جبکہ اس حوالے سے پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے مواصلاتی بحالی کے لئے ماہر ٹیکنیکل ٹیموں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں اس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ اگلے 24گھنٹوں کے اندر ملکی و غیر ملکی سطح پر منقطع ہونے والے رابطہ کو بہال کردیا جائے گا تاہم آن لائن اور اے ٹی ایم سروسز سمیت انٹرنیٹ کی سروسز کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

ٹیلی فونز خاموش

مزید :

صفحہ آخر -