آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا

آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا


لاہور(کرائم سیل)شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں شہریوں کا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں گھر میں آگ لگنے سے دو کمروں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ ملتان روڈ پر شہر ی قاسم کے گھر میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھر کا کچن مکمل طور پر جل گیا اسی طرح سے کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ریسٹورنٹ میں رکھے چھوٹے بوائلر کے پھٹنے سے کچن کا کمرہ تباہ ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ۔

مزید : علاقائی


loading...