کاہنہ، غربت سے تنگ آکر محنت کش نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

کاہنہ، غربت سے تنگ آکر محنت کش نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

لاہور(کرائم سیل) غربت سے تنگ آکر ایک محنت کش نے زندگی کا خاتمہ کر لیا ،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطا بق کاہنہ کے علاقہ یوحنا آباد کا رہائشی فیاض مقامی فیکٹری میں کام کرتا تھا، اس کے مالی حالات نہایت خراب تھے جس کی وجہ سے اس کی گھر والوں سے اکثر کشیدگی رہتی تھی ۔اسی بناپر اس نے گزشتہ روز گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں ۔ حالت نہایت تشویشناک ہو نے پر گھر والوں نے اسے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں کاہنہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...