نوسربازوں نے شہری کو زہریلی چیز کھلاکر موت کے گھاٹ اتار دیا

نوسربازوں نے شہری کو زہریلی چیز کھلاکر موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں نوسربازوں نے شہری کو زہریلی چیز کھلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش کو مردہ خانے جمع کروادیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ شہدا چوک میں راہگیروں نے رات گئے نامعلوم 40سالہ شخص کو سڑک کے کنارے پڑا دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی جس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کو بلایا جنہوں نے نامعلوم شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔

مزید :

علاقائی -