لاہور پولیس نے عید الاضحیٰ کے موقع پر جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

لاہور پولیس نے عید الاضحیٰ کے موقع پر جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس کی زیر صدارت عید الاضحیٰ کے سیکیورٹی پلان کے سلسلہ میں اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف ،ایس پی سکیورٹی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر حیدر اشرف نے سی سی پی او لاہور کو سکیورٹی پلان پر بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ سکیورٹی پلان کو 3سطحی حصوں پری عید ، عید اور آفٹر عید الضحیٰ میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق عید بازاروں، مارکیٹوں ،مویشی منڈیوں، شاپنگ سنٹرز، مساجداو ر امام بارگاہوں،قبرستانوں اور سیر و تفریح کے تمام مقامات کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔بازاروں ،اہم مارکیٹوں، مویشی منڈیوں،شاپنگ سنٹرز ،قبرستانوں اور عید الضحیٰ کے اجتماعات کیلئے عید گاہوں، مساجداو ر امام بارگاہوں پر پانچ ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اس کے علاوہ شہر میں عید بازاروں کی سکیورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...