لاکھوں کی ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتیں ، مزاحمت پر ایک شہری زخمی

لاکھوں کی ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتیں ، مزاحمت پر ایک شہری زخمی


لاہور( کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا جبکہ مزاحمت پر ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔ ذرا ئع کے مطا بق ایمبیسڈر ہوٹل کے مینجر کی گاڑی کو 3مسلح ڈاکوؤں نے مسلم ٹاؤن انڈرپاس کے قریب روک کر ان سے 4لاکھ روپے اور 3موبائل لوٹ لیے اور موقع سے فرار ہو گئے جبکہ شاہ نور سٹوڈیو کے قریب ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی ڈکیٹی مزاحمت پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جس کی وجہ سے شہری شدید زخمی ہو گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔گلشن را وی رستم پارک کے رہا ئشی شہباز کے گھر سے ڈاکووں نے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 8لاکھ 90ہزار، ماڈل ٹاون ڈی بلاک کے رہا ئشی جا وید اقبال کے گھر سے 8لاکھ چو ہنگ دین محمد روڈ کے رہا ئشی اشفاق کے گھر سے تین لاکھ نو اب ٹاون جے بلاک جو ہر ٹاون کے رہا ئشی جبرا ن کے گھر سے 60ہزار ہر بنس پو رہ نذیر گا رڈن کے رہا ئشی فرید گھر سے 75ہزار گجر پو رہ ڈی ون بلاک کے رہا ئشی سعید کے گھر سے 80ہزارکی نقدی زیورات اور شا د باغ میں شہزاد بیکری سے 35ہزار گڑھی شا ہومیں کا مرا ن جنرل سٹور سے 68ہزارنقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے گئے غالب مارکیٹ میں فور سٹار ہوٹل کے مالک منان خان سے کار سوار ڈکوؤں نے پانچ لاکھ ،مصری شا ہ کا چھو پورہ روڈ پر اختر اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 60 گجر پو رہ انجینئرنگ یو رنیورسٹی کے گیٹ نمبر 6کے سا منے شفیق سے 3سو امریکی ڈالرز لٹن رو ڈ کچا فیروز پور روڈ پر احسان روف کی مو ٹر سا ئیکل اور مو بائل نقدی اقبال ٹاون کشمیر بلاک اسد علی اور اسکی فیملی سے سا ڑھے تین لاکھ سا ند ہ مین با زاررا جگڑھ میں اسرار سے اسی ہزار وحدت کالونی ڈبلیو بلاک میں شا ہد سے پچاس ہزار ٹاون شپ نزد کریم پا رک محمود سے 57ہزار سندر میں وا قع دین ٹیکسٹائل ملز کے قریب اعظم کی کار مو بائل اور نقدی ہربنس پو رہ اللہ ہو چو ک پر حافظ شہزاد سے28ہزار برکی میاں سنگھ کے قریب صابر حسین سے 35ہزار فیکٹری ایریا نو ر مسجد والی گلی میں زبیر الیاس سے 15ہزار نشتر کا لونی ٹی ٹی سی روڈ پر اشرف سے 9ہزار اچھرہ چو ک با با اعظم میں عمران سے 36ہزار کا ہنہ تھ دیال سنگھ میں شعیب اور اسکے دو ستوں سے تین لاکھ شا د باغ حماد کا لو نی میں سا جد سے 54ہزار شفیق آباد باغ منشی لدھا میں وقاص حنیف سے85ہزار لٹن روڈ سعدی پارک تنویر اور اسکے دوست سے 46ہزار نو اب ٹاون ایوب چو ک میں اکرم اور اسکی فیملی سے سا ڑھے 6لاکھ جو ہر ٹاون جی بلاک ایس ایم طا ہر کی بیوی اور اسکی سہیلی سے سا ڑھے تین لاکھ کی نقدی زیورات چھین لئے گئے جبکہ جوہر ٹاؤن بی بلاک میں کلیم رضا نواب ٹاؤن جوہر ٹاؤن ایم بلاک عامر نثار نواب ٹاؤن میں ظفر اقبال سبزہ زارمعراج پار ک میں تنویرکی گاڑیاں اور اسلام پورہ میں محمد سعیدکا آٹو رکشہ چوری کر لیا گیا اورمغل شالیمار غلام محمد پارک اکرم نواں کوٹ بی بلاک سبزہ زار نعمان احمد سمن آباد رسول پارک شاہد لطیف اقبال ٹاؤن زینت بلاک اسامہ مسلم ٹاؤن پنجاب یونیورسٹی پارکنگ عمر فاروق نواب ٹاؤن الحمرا ٹاؤن مختار احمد سبزہ زار دفتر واپڈا ملتان روڈ علی احمد اور بشیر ٹاؤن شپ اے بلاک محمد یاسر فیکٹر ی ایریا غازی روڈ عبدالطیف ہربنس پورہ ندیم چوک وقار علی ہر بنس پورہ فتح گھڑ عابد حسین ڈیفینس اے گول مارکیٹ وہاب اچھرہ شادمان شیراافگن کوٹ لکھپت بھٹی کالونی وقار ضمیر لیاقت آباد نواب سٹریٹ نوید گارڈن ٹاؤن طارق بلاک محمد ثاقب گلبرگ جام شیریں پارک عثمان گلبر گ لبرٹی مارکیٹ اعجاز احمد کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں-

ڈکیتیاں

مزید : علاقائی


loading...