ساندہ، شراب فیکٹری پر چھاپہ، سینکڑوں لیٹر شراب برآمد، 2ملزمان گرفتار

ساندہ، شراب فیکٹری پر چھاپہ، سینکڑوں لیٹر شراب برآمد، 2ملزمان گرفتار


لاہور(کرائم سیل)ساندہ پولیس نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے شراب فیکٹری پر چھاپہ مار کر سینکڑوں لیٹر شرا ب برآمد اور 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او ساندہ کے مطابق مخبر کی اطلاع پر رات گئے شراب فیکٹری پر چھاپہ مار کر 265بوتل شراب 30لیٹر الکوحل،ایک پستول اور ملزمان حارث مسیح اور لڈو مسیح کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی