منشیات کے مختلف مقدمات میں 3ملزمان کو سزائیں

منشیات کے مختلف مقدمات میں 3ملزمان کو سزائیں


لاہور (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے منشیات کے مختلف مقدمات میں 3ملزمان کو سزائیں سنا دی ۔ فاضل جج نے تھانہ بادامی باغ کے مقدمے میں ملزم ناصر کو 22روز قید کی سزا اور دو ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے، ملزم کو جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 16یوم قید بھگتنا ہو گی۔ ملزم سے پولیس نے150گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔ فاضل جج نے تھانہ گوالمنڈی کے مقدمے میں عظیم کو دو ماہ قید اور دو ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید ایک ماہ قید کا ٹنا ہو گی۔ ملزم سے پولیس نے2 سو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔ فاضل جج نے تھانہ نشتر کالونی کے مقدمے میں ملزم اکرام کو دو ماہ قید، دو ہزار جرمانہ، عدم ادائیگی جرمانے پر مزید ایک ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ ملزم سے پولیس نے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔

سزائیں

مزید : علاقائی


loading...