سی سی پی او کی جانب سے مختص سرکاری رہائش گاہ فراہم کرنے کی اپیل
لاہور(کرائم سیل) سی سی پی او امین وینس نے آئی جی پنجاب سے ان کے لیے مختص سرکاری رہائش گاہ انہیں فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔ذرائع کے مطابق سی سی پی اور امین وینس نے جی او آر ون میں واقع 17ڈین پولین میں واقع گھر جو کہ سرکاری طور پر سی سی پی او کے رہنے کے لیے حکومت کی جانب سے مختص ہے کو ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار چیمہ سے واپس لینے کی اپیل کر دی ۔ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار چیمہ 2011سے اس گھر میں رہائش پزیر ہیں جبکہ سی سی پی او اس وقت عسکری 9میں رہ رہے ہیں۔