لاہور پولیس کا محافظ سکواڈ ختم کر کے دو نئے یونٹ بنانے کا فیصلہ

لاہور پولیس کا محافظ سکواڈ ختم کر کے دو نئے یونٹ بنانے کا فیصلہ


لاہور(کرائم سیل)خراب کارکردگی کی بناء پر لاہور پولیس کا محافظ سکواڈ ختم کر کے دو نئے یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب سے پنجاب پولیس نے 91 کروڑ 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے جس سے خضر سکواڈ اور ایمرجنسی رسپانس یونٹ کو گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جو کہ 15 کی کال پر سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچنے والی فورس ہو گی۔اس حوالے سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پہلے ہی تیار کر لیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...