لاہور ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق 3 زخمی ٹرین کی زد میں آکر قربانی کا بیل ، ہلاک

لاہور ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق 3 زخمی ٹرین کی زد میں آکر قربانی کا بیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے جبکہ ٹرین کی زد میں آکر ایک قربانی کا بیل بھی مر گیا،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم8 کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ میں گزشتہ رات موٹر سائیکل اورکار کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم شخص شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں 35سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس نے متوفی کی نعش کو شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دیاہے جبکہ کار سوار کی تلاش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب تھانہ مغل پورہ اور اسلام پورہ کے علاقہ میں ایک 40سالہ اور ایک35سالہ راہگیرسڑک پار کرتے ہوئے کاروں کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے دونوں افراد کی نعشیں شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم8 کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہیں۔ تھانہ لیاقت آباد کے علاقہ پنڈی لاجپوتاں سٹاپ پر رات گئے محمد نیاز اور اسکے دوست مدثر اور تنویر موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ نشہ میں دھت ڈرائیور نے انہیں پیچھے سے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے ،کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے کار سوار کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تھانہ غازی آباد کے علاقہ نیا پل کے قریب ایک قربانی کا بیل تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق پھاٹک بند ہونے کے باوجود بیل کا مالک پٹریاں پار کر رہا تھا کہ ٹرین کا ہارن سن کر بیل مالک کے قابو سے باہر ہو گیا مالک کے کھینچنے کے باوجود بیل اس کے قابو میں نہ آیا اور اسی دوران ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی۔

مزید :

علاقائی -