عید الاضحیٰ کے تین دنوں کیلئے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی گئی طیب حفیظ چیمہ

عید الاضحیٰ کے تین دنوں کیلئے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی گئی طیب حفیظ چیمہ

لاہور(کرائم سیل) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے تین دنوں لئے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔اس موقع پر عیدگاہوں ،مساجد اور پارکوں کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے 3ایس پیز،10ڈی ایس پیز،79انسپکٹرز ،2830ٹریفک وارڈنز اور 415کانسٹیبل تعینات کئے گئے ہیں،شہریوں کی سہولت کیلئے عارضی پارکنگ بھی بنائی گئی ہیں۔علاوہ ازیں تمام سیکٹرز میں 500الیکٹرک راڈز بھی مہیا کردئے گئے ہیں تاکہ رات کے اوقات میں شہریوں کو چوکوں میں ٹریفک سگنلز واضح سمجھ آسکیں ۔ سی ٹی او آفس میں منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ عیدالاضحی ،ٹرو اور مر وکے دنوں میں شہریوں کی بڑی تعداد عید گاہوں ،مساجد اور پارکوں کا رخ کرتی ہے ،شہر کی سڑکوں اور پارکوں میں معمول سے بہت زیادہ رش ہو جاتا ہے۔ ان دنوں میں ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے 3ایس پیز،10ڈی ایس پیز،79انسپکٹرز ،2830 ٹریفک وارڈنز اور 415 کانسٹیبل تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...