طاہر القادری کا عوامی تحریک کو سیاسی جماعت بنا کر الیکشن لڑنے کا اعلان

طاہر القادری کا عوامی تحریک کو سیاسی جماعت بنا کر الیکشن لڑنے کا اعلان

                  اسلام آباد (خصو صی رپورٹ،اے این این) طاہر القادری کا عوامی تحریک کو سیاسی جماعت بنا کر الیکشن لڑنے ۔ چاروں صوبوں کو انقلاب کی تحریک میں شامل کرکے بارہ اکتوبر کو فیصل آباد اور انیس اکتوبر کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کر نے کا اعلان ۔دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے قائد نے کہا کہ وہ نظام کے بت کو توڑنے کے لیے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پا ر لےمنٹ مےں پہنچ کر نظا م بد لےں گے ، طاہر القادری نے اپنی سیاسی جماعت کے منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو روٹی ، کپڑا ، مکان ، تعلیم، علاج ، روزگار اور انصاف ملے گا۔ اختیارات گراس روٹ لیول پر منتقل ہوں گے جبکہ خواتین کو معاشرے میں اونچا مقام دلایا جائے گا۔ انھوں نے بارہ اکتوبر کو فیصل آباد اور انیس اکتوبر کو لاہور میں جلسوں کے شیڈول کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور جلسے کے بعد اگلے جلسوں کا اعلان کریں گے۔ انھوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ فیصل آباد اور لاہور کے جلسوں کی تیاریاں شروع کر دیں علاوہ ازےں صحافےوں کو بریفنگ دےتے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے کارکن پاک فوج سمیت دنیا کی کسی بھی آرمی سے زیادہ طاقتور ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ یہ مسلح نہیں ہیں ،انہوں نے اپنے جزبوں،اپنی وفاکی طاقت سے ریاستی جبر کامقابلہ کیا جس کا دنیاکی کوئی قوم نہ پیش کر سکی نہ پیش کرسکے گی۔ہم اس انقلاب مارچ کو 50دن کے بعد اس کو دھرناتحریک میں بدل دیں گے ، اور گلی کوچوں تک انقلاب کی آواز پہنچائیں گے ، اس جبر،ظلم ا ورتشدد کو ختم کرنے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔ اوریہ تحریک قریہ قریہ نگرنگر جائے گی ۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عوامی انقلاب کے سلسلہ میں2عظیم الشان جلسوں کا اعلان کرتاہوں۔پہلا جلسہ فیصل آبادمیں ہوگا۔یہ جلسہ انشا ءاللہ بکراعید کے بعد12اکتوبر بروزاتوارکو فیصل آباد میں ہوگا۔انہوںنے کہا کہ میں فیصل آبادکی عوام،تاجر،علمائ،مزدوروں،کسانوں جوانوں ،بیٹوں،بیٹیوں اوراس ملک میں انقلاب کا انتظارکرنے والوں کو بتارہاہوں کے میں12اکتوبرکوتمہارے پاس آرہاہوں۔اس عوامی انقلاب کے استقبال کیلئے ریلیاں نکالیں۔میں نے اس انقلاب کیلئے افتتاح کاتاج فیصل آباد کے سرپررکھا ہے۔انہوںنے کہا کہ میں پہلاجلسہ شہرلاہورمیں بھی کرسکتاتھا لیکن فیصل آباد میراوہ شہر ہے جہاں میں نے 2سال تعلیم حاصل کی۔جہاں میں نے جھنگ سے فیصل آباد کا72ہزارمیل کا فاصلہ طے کیاتھا۔فیصل آباد میراشہرہے میں نے فیصل آبادمیں زندگی کا ایک حصہ گزاراہے۔فیصل آباد پنجاب کادل ہے۔فیصل آباد والوں کو بتارہاہوں کہ میں تمہارامہمان بن کر پہلہ جلسہ تمہارے پاس کرنے آرہاہوں۔انہوںنے کہا کہ دوسراجلسہ19اکتوبر کو مینارپاکستان لاہور پرہوگا ۔مینار پاکستان پر آئندہ جلسوں کااعلان کریں گے۔2،2جلسوں کااعلان کرتاجاﺅںگا۔

 طاہر القادری

مزید : صفحہ اول


loading...