پیپلز پارٹی کا قافلہ بلاول کے جلسے میں شرکت کیلئے بذریعہ ٹرین کراچی جائیگا

پیپلز پارٹی کا قافلہ بلاول کے جلسے میں شرکت کیلئے بذریعہ ٹرین کراچی جائیگا

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیرپرسن بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اٹھارہ اکتوبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لئے پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنان کا قافلہ بذریعہ سپیشل ٹرین 17اکتوبر کو کراچی کے لئے روانہ ہو گا ۔اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی صدارت میں ہونے والے لاہور تنظیم کے اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں جلسہ کی تیارےوں کا جائزہ لیا گیا اور کارکنان سے تجاویز بھی لی گئیں سب ارکان نے کھل کر اظہار کیا اور اپنی اپنی رائے بھی دی اور کہا کہ وہ اپنے چیرمین کا جلسہ سننے کے لئے پرجوش ہیں کراچی کا جلسہ باقی تمام جماعتوں کے جلسوں سے بڑا جلسہ ہو گا اورا س دن مزار قائد پر انسانوں کا حقیقی معنوں میں ایک ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دکھائی دے گا ۔

قافلہ

مزید : صفحہ اول