ایڈمرل ذکاءاللہ پاک بحریہ کے20ویں سربراہ مقرر،ذمہ داریاں7اکتوبر کو سنبھالیں گے

ایڈمرل ذکاءاللہ پاک بحریہ کے20ویں سربراہ مقرر،ذمہ داریاں7اکتوبر کو سنبھالیں ...

 اسلام آباد(اے این این)وزیر اعظم نواز شریف نے وائس ایڈمرل ذکا اللہ کا ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاک بحریہ کا 20سربراہ مقرر کردیا،ایڈمرل ذکا اللہ آصف سندھیلہ کی جگہ7اکتوبر کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاو¿س کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سنیارٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایڈمرل ذکا اللہ کو نیول چیف مقرر کیا ہے،ایڈ مرل ذکا ءاللہ پاک بحریہ کے 20 ویں سربراہ ہونگے۔اس سے قبل ایڈمرل آصف سندھیلہ 7 اکتوبر کو مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوجائیںگے، اسی دن ایڈمرل ذکاءاللہ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیںگے۔نیول چیف کے لئے وزیراعظم کو تین نام وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائے گئے تھے لیکن وزیراعظم کی طرف سے سنیارٹی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایڈمرل ذکاءاللہ کو نیول چیف مقرر کیاگیا ہے ۔صدر ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر ایڈمرل ذکاءاللہ کی ترقی کی منظوری دی۔

ایڈمرل ذکاءاللہ

مزید : صفحہ اول


loading...