بھارت کا پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا پھر الزام

بھارت کا پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا پھر الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جموں(اے اےن اےن) بھارت نے پاکستان پر ایک بار پھر کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سبجیان اور ماندی سب سیکٹروں میں سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چھ شہری زخمی ہوئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فوجی افسر نے بتایا کہ سبجیان اور ماندی سب سیکٹروں میں سرحد پار سے ہلکے اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی اور مارٹر گولے داغے گئے جس کے نتیجے میں چھ مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ دو خواتین سمیت چھ شہری زخمی ہوئے ۔ فوجی افسر نے کہاکہ بھارتی فوج نے بھی پاکستانی فائرنگ کا جواب دیا جس پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ زخمیوں کو پونچھ اور ماندی کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
 جنگ بندی

مزید :

صفحہ اول -